Lahore: 26-03-2022

شکیل جہانگیر کو پروفیسر سلامت اختر، آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر مبارک باد. مسیحان پاکستان

آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنماؤں سمیت، مسیحی تنظیموں نے، رائزنگ کرسچن یونین کے چیئرمین شکیل جہانگیر کو پروفیسر سلامت اختر آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے. یاد رہیں کہ یہ ایوارڈ سال میں صرف ان دو لوگوں کو دیا جائے گا جو نیک نیتی کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بنیں ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ ایوارڈ صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا، جو مسیحی کمیونٹی میں صرف اپنی گراہ قدر خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. اس ایوراڈ کا اجرا، مسیحی کمیونٹی کے عظیم سیاسی رہنما پروفیسر سلامت اختر کے مشن کو جاری رکھنے والے سماجی اور سیاسی کارکنان کے جوش اور جذبہ کو سراہانے کے ساتھ ساتھ خدمت کی شمع کو جلائے رکھنے کی ایک کاوش ہے.