Denmark: 25-09-2019

زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.
نواز سلامت
ڈنمارک

آل پاکستان کرسچن لیگ اورسیز اور بانی رکن نواز سلامت نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں زلزلہ سے تباہی دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا ہے۔ میڈیا پر تصاویر دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا جیسے ہمارے اپنے گھر میں یہ قیامت کی گھڑی چل رہی ہے اور زلزلے سے متاثرہ ہر ایک فرد اپنا ہی فرد لگ رہا تھا۔ ہم سب اپنے بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں۔
میں چند دنوں میں خود پاکستان جا رہا ہوں ۔ میں اپنی پارٹی کی طرف سے ایک امدادی پیکج بھی لے کر میر پور جاؤں گا۔ ہم حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زلزلہ متاثرین کی تمام ضروریات جلد از جلد پوری کریں۔ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج پر فخر کر رہا ہے۔